منگلورو،31؍جولائی (ایس او نیوز)منگلورو کے باجل علاقے میں گھریلو خاتون نے ایک عوامی کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ہے۔ اس طرح ہلاک ہونے والی خاتون کا نام جسنتھا ڈیسوزا (48سال) بتایا جاتا ہے۔
موصولہ تفصیل کے مطابق جسنتھا اتوار کے دن صبح گھر سے جو باہر گئی تھی، وہ دیر رات تک گھر نہیں لوٹی۔ پریشان ہوکر گھروالوں نے یہاں وہاں اس کی تلاش شروع کی تو پیر کی صبح کو ایک عوامی کنویں میں اس کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی۔خود کشی کی وجوہات کا ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی ہے۔